ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہشت گردی بزدلوں کاہتھیار:راج ناتھ سنگھ

دہشت گردی بزدلوں کاہتھیار:راج ناتھ سنگھ

Sun, 11 Dec 2016 20:43:31  SO Admin   S.O. News Service

کٹھوعہ، 11دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)  وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جموں وکشمیر کے کٹھوعہ میں یوم شہید کے پروگرام میں پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ دہشت گردی کا سہارا لے کر جموں و کشمیر کو ہندوستان سے الگ کر دے لیکن اسے یہ مغالطہ نہیں پالنے چاہئے۔پاکستان کوسمجھنا چاہئے کہ دہشت گردی بزدلوں کا ہتھیار ہوتا ہے، بہادروں کا نہیں۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہتا ہے اور ہندوستان کا تعاون مانگتا ہے تو ہم پاکستان سے دہشت گردی کی برائی کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے مدد دینے کو تیار ہیں۔وزیر داخلہ نے پاکستان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے ہندوستان پر 4-4بار حملہ کیا ہو لیکن یہاں کے جوانوں نے ان کے دانت کھٹے کر دیئے ہیں۔کارگل جنگ میں بھی پاکستان کو ذلت دیکھنی پڑی تھی،اب وہ سمجھ چکا ہے کہ وہ ہندوستان کو براہ راست شکست نہیں دے سکتا۔اپنی بات پوری کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کارگل جنگ کے بعد بھی اٹل جی نے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن پاکستان نے اس کے بدلے کیادیا،جنگ بندی کی خلاف ورزی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کبھی نہ کبھی پاکستان ہمارے ہی خاندان کا حصہ رہا ہے، ہم اب بھی اسے الگ نہیں مانتے، ان کے اوپر ہم گولی چلانا نہیں چاہتے لیکن اگر پاکستان اپنی حرکتوں سے بازنہیں آیا تو اس کے10ٹکڑے بھی ہو سکتے ہیں۔
 


Share: